یاسرگیلانی

ماحولیاتی آلودگی اور صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے، یاسرگیلانی

لاہور(لاہورنامہ)پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پی ایچ اے اور ڈان بریڈکے اشتراک سے گلشن اقبال پارک میں شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسرگیلانی اورڈان بریڈ کمپنی کے جی ایم میجر (ر) شہریار نے مون سون شجرکاری مہم کے تحت پودالگایا۔

تقریب میں پی ایچ اے اور ڈان بریڈ کے عہدیداران نے شرکت کی۔ مون سون شجرکاری کیلئے ڈان بریڈ کمپنی نے 1000پلانٹس کی پی ایچ اے کوڈونیشن دی۔اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ وزیر عظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق شہر لاہور کو سرسبز بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے شجرکاری ناگزیر ہے۔ ڈان بریڈ کمپنی کے مون سون شجرکاری کیلئے 1000 پلانٹس کی فراہمی پر مشکور ہیں۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے مزید کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے صحتمندمعاشرے کے قیام کیلئے ہر شخص اپنے حصے کا درخت ضرور لگائے۔