ڈاکٹر شہباز گل

وزیراعظم نے ڈوبتی معیشت کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ درست سمت گامزن کیا، ڈاکٹر شہباز گل

اسلام آ باد (لاہورنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈوبتی معیشت کو نہ صرف سہارا دیا بلکہ درست سمت گامزن کیا۔

شہباز گل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 30 سال ملک لوٹنے والے 3 سال کا حساب مانگ رہے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ 3 سال گزر گئے لیکن دوائی کے بہانے مفرور واپس نہیں آیا جبکہ 3 سال گزر گئے لیکن کرپٹ شریف اور چوری میں شریک درباری کرپشن کا جواب بھی نہ دے سکے۔

ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ شریف دربار کے مسخرے مفرور آقاوں کے کرپشن کی دفاع پر مامور ہیں جبکہ احتساب سے فرار چاہنے والوں کے نزدیک 20 ارب ڈالر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ عظیم کامیابی ہے۔ ترجمان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ نالائقِ اعظم نے 5 سال میں برآمدات صفر فیصد بڑھا کر کارنامہ انجام دیا ہے۔