اسلام آ باد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایک ایکڑ پر بھنگ کی کاشت سے 10 لیٹر سی بی ڈی آئل پیدا کیا جاسکتا ہے ، بھنگ کے منصوبے کو منفی لیا گیا لیکن دنیا اس پر کام کررہی ہے ،
ہم نے بیج کی پیداوار بھی خود شروع کرنی ہے ، قیمتیں اس لیے اوپر جارہی ہیں کیونکہ ہم بنیادی چیزیں درآمد کررہے ہیں ، بھنگ کی کاشت کے منصوبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے منصوبے بنائے جائیں جس سے ملک معاشی طور پر آگے جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسے منصوبے شروع کریں کہ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں ، بھنگ کی کاشت اسی بڑے ویژن کا نتیجہ ہے ، ہم نے ریسرچ کے اداروں کو جامعات کے ساتھ جوڑا ہے ، ہم نے نیشنل ہیمپ پالیسی پر کام شروع کردیا ہے ، وزارت نارکوٹکس، وزارت سائنس، وزارت کامرس ملکر پالیسی بنائیں گے۔
شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایک ایکڑ پر کاشت سے 10 لیٹر سی بی ڈی آئل پیدا کیا جاسکتا ہے ، بھنگ کے منصوبے کو منفی لیا گیا لیکن دنیا اس پر کام کررہی ہے ، ہم نے بیج کی پیداوار بھی خود شروع کرنی ہے ، قیمتیں اس لیے اوپر جارہی ہیں کیونکہ ہم بنیادی چیزیں درآمد کررہے ہیں ، بھنگ کی کاشت کے منصوبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھنگ کے بیج بہت مہنگے ہیں ، ہم بھنگ کے بیجوں کی پیداوار بھی شروع کررہے ہیں ، قومی سطح پر بھنگ کی پالیسی بنا رہے ہیں ، بھنگ کی پالیسی بنانے سے سرمایہ کاری آئے گی ، خطہ پوٹھوہار میں 100 ایکڑ جگہ مختص کریں گے ، بھنگ کی مصنوعات کی برآمد بھی شروع کریں گے ، سی بی ڈی آئل مختلف ادویات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔