اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس این آر او نہیں ،ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن جیسے ادارے تو پہلے بھی تھے،
پہلے یہ تمام ادارے حکومت کے ماتحت تھے۔نیب آرڈیننس سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ کیا یہ آرڈیننس این آر او نہیں؟اسد عمر نے انہیں جواب دیا کہ یہ بالکل این آر او نہیں ہے، یہ اس طرف لے جانے کی کوشش ہے جس مقصد کے لیے نیب بنایا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب اس لیے بنا تھا کہ ایک آزاد ادارہ ہو جو حکومت پر چیک اینڈ بیلنس رکھ سکے، ساری قوم میں پریشانی ہے کہ کیس چلتے رہتے ہیں مگر انجام کو نہیں پہنچتے۔