ریمبو

گریٹر اقبال پارک واقعہ ‘عائشہ ملزمان سے پیسے لینا چاہتی تھی’ ملزم ریمبو کا الزام

لاہور (لاہورنامہ) خاتون ٹک ٹاکر کیس میں گرفتار ملزم ریمبو نے عائشہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقدمے کے ملزمان سے پیسے لینا چاہتی تھیں۔گریٹر اقبال پارک واقعے کے کیس میں پیشی کے دوران احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملزم ریمبو نے کہا کہ کسی کی جان بچانے کی یہی سزا ملتی ہے اور سبق یہی ملتا ہے کہ کسی کا ساتھ نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے عائشہ کا ساتھ دے رہے تھے، مجھ سمیت گرفتار تمام افراد اس کیس کے گواہ بھی ہیں۔ملزم ریمبو کا کہنا تھا کہ عائشہ مقدمے کے ملزموں سے 5، 5 لاکھ روپے لینا چاہتی تھی جس پر انہیں کہا کہ رقم کے پیچھے نہ بھاگو ، سمجھانے پر عائشہ نے غلیظ زبان استعمال کی اور دھمکی دی کہ اگر اس کے مطابق بیان نہ دیا تو جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔