شوکت ترین

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کی خبریں درست نہیں، شوکت ترین

نیویارک(لاہورنامہ)وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ناکامی کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مذاکرات کے سلسلے میں سیکرٹری خزانہ واشنگٹن میں موجود ہیں،معیشت میں بہتری آرہی ہے ، تھوڑا وقت دیں ۔

شوکت ترین نے کہا کہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور مذاکرات کی ناکامی کا تاثر غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے سلسلے میں سیکرٹری خزانہ واشنگٹن میں موجود ہیں۔اس سے پہلے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے بھی کہا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات جاری ہیں مگر اس سلسلے میں کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔