اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ31 دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ موجود ہوگا جس کے ذریعے 10 لاکھ تک کا علاج کروایا جاسکے گا۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایک بیان میں کہا کہ نوجوانوں کو ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، اس سلسلے میں آسان شرائط پر نوجوانوں کیلئے قرض منظور ہوچکے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ 5 ارب روپے سے 1 لاکھ اسکالرشپ تقسیم کیے جاچکے ہیں ، مزید ایک لاکھ اسکالرشپ تقسیم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو موبائل ایپ، ویب اور گرافک ڈیزائننگ کی ٹریننگ دی جارہی ہے جس کی مدد سے نوجوان فری لانسنگ سے لاکھوں کماسکتے ہیں۔رہنما پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ31 دسمبر تک پنجاب کی تمام آبادی کے پاس صحت کارڈ موجود ہوگا جس کے ذریعے 10 لاکھ تک کا علاج کروایا جاسکے گا۔