غازی علم دین شہید

جی پی او چوک میں غازی علم دین شہید کے یوم شہادت پر خصوصی تقریب کا اہتمام

لاہور (لاہورنامہ)لاہور کے جی پی او چوک میں وکلا اور سول سوسائٹی ارکان کی بڑی تعداد نے شہید ناموس رسالت غازی علم دین شہید کے یوم شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب کا اہتمام الامہ لائرز فورم اور حرمت رسول ﷺ لائرز موومنٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وکلا رہنماو ں اور سول سوسائٹی ارکان نے کہا کہ ہم سب غازی علم دین شہید کے سپاہی ہیں اور اس کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان مشن جاری رہے گا اور کسی کو بھی شان رسالت ﷺ میں (نعوذباللہ)توہین و گستاخی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غازی علم دین نے ساری امت کو یہ سبق پڑھایا کہ ہم کٹ کر سکتے ہیں لیکن حرمت رسول ﷺ پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔