اسد قیصر, بحرین

اسد قیصر سے بحرین کونسل آف نمائندگان کی ملاقات

اسلام آباد (لاہورنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بحرین کی کونسل آف نمائندگان نے سپیکر فوازیہ بنت عبداللہ زینال کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسد قیصر
اسد قیصر سے بحرین کونسل آف نمائندگان کی ملاقات

اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بحرین کے مابین پارلیمانی سطح پر خوشگوار تعلقات موجود ہیں دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی وفود کے تبادلے سے ہم اآہنگی میں اضافہ ہوگا۔

اسد قیصر نے کہاکہ پارلیمانی سفارتکاری دونوں ممالک کو مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، پاکستان بحرین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے مواقعوں کی نسبت دوطرفہ تجارتی حجم کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے چیمبر ز آف کامرس کی مابین رابطوں میں اضافہ ضروری ہے۔

اسد قیصر نے کہاکہ بحرین کے پارلیمانی وفد کا دورہ پاکستان دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین روابط کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ اسد قیصر نے کہاکہ پاکستان میں بہترین ہنر مند افرادی قوت موجود ہے ،بحرین پاکستان کے ہنر مند افرادی قوت سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے۔سپیکر بحرین کونسل آف نمائندگان نے کہاکہ پاکستان دنیا اسلام کا اہم ملک ہے ، پاکستان کا دورہ کر کے دلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ بحرین پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،بحرین پاکستان کو اپنا دوست اور بھائی تصور کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اقتصادی و عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔بحرینی اسپیکر فوزیہ بنت عبداللہ زینال نے کہاکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بحرین پاکستان سے مزید ہنرمند افرادی قوت درآمد کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے، پاکستان کے دورے کی دعوت دینے پر اسپیکر قومی اسمبلی کی مشکور ہوں۔مہمان اسپیکر نے پارلیمنٹ ہائوس میں مہمانوں کے لیے رکھی گئی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں تعاون اور رابطوں کو فروغ دینے پر مفاہمتی یادشتوں پر دستخط کر دیئے گئے ۔