لاہور(لاہورنامہ) ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کی ہدایات پر ریونیو ریکوری کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو علامہ اقبال ٹاون کی طرف سے ایکوافائر کی مد میں 56 لاکھ کی ریکوری کر لی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر علامہ اقبال ٹاون فخر حیات وٹو نے 56 لاکھ کا چیک ڈائریکٹر ریونیو اطہر محمود کو پیش کیا۔علامہ اقبال ٹاون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق حسین ، شیخ ظہیراور رفیق الدین نے شرکت کی ۔ ڈائریکٹر ریونیو نے افسران کی کارکردگی کو سراہا۔علامہ اقبال ٹاون نے ایکوافائر کی مد میں پی سی ایس آئی آر ہاوسنگ سوسائٹی سے 4لاکھ ریکوری کیے ۔
اس کے علاوہ الریاض انڈسٹری سے 2لاکھ 50ہزار، پنجاب بورڈ آف ریونیو ایمپلائز سوسائٹی سے 2 لاکھ ، ایڈن ولاز فیز 2 سے 1لاکھ 50 ہزار، سٹار لیبارٹری سے 2لاکھ ، ویلنشیا سے 17 لاکھ ، گھی کارپوریشن سے 5 لاکھ ، پنجاب یونیورسٹی ہاوسنگ سوسائٹی سے 6 لاکھ 90 ہزار ،پاک فضائیہ ہاوسنگ سوسائٹی سے 16 لاکھ روپیے ریکور کیے ۔