عمران خان

میانوالی کی طرح ملک کے ہر علاقے کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کریں گے،عمران خان

میانوالی(لاہورنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے ہر علاقے کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کریں گے، کرپشن کرنے والوں سے کبھی مفاہمت نہیں کریں گے ،میری حکومت ان کو کبھی این آر او نہیں دے گی.

سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے اور مہنگاائی کی وجہ کورونا ہے، کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر تجارت متاثر ہوئی ہے، یہ دنیا کا مسئلہ ہے، 1982کے بعد امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے،پاکستان میں مہنگائی ابھی بھی کم ہے ، حکومت 62لاکھ طالبعلموں کو اسکالر شپ دے گی،50ہزار سے کم آمدن والوں کو 30فیصد سبسڈی دیں گے.

احساس راشن منصوبے کے تحت کم قیمت پر اشیا ملیں گی، اپنا پروگرام شروع کرنے کیلئے بغیر سود قرض دیا جائے گا، مارچ میں پنجاب کے ہر گھرانے کے پاس ہیلتھ کارڈ ہوگا، اپنا گھر بنانے کیلئے 27لاکھ روپے تک بلا سود قرض فراہم کیا جائے گا.

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو میانوالی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میرا گلا ہے کہ کارکنان کو اتنا دور رکھا گیا انہیں قریب آنے دینا چاہیئے تھا تاکہ ان سے بات چیت ہوسکتی،اگر آج میں وزیر اعظم ہوں تو میانوالی کے کارکنان کی وجہ سے ہوں ،جب ہمارے پانچ مکمل ہوں گے میانوالی میں اتنی ترقی ہوگی کہ کسی دور میں نہیں ہوئی ہوگی.

اس کی ایک وجہ ہے یہ بھی کہ آپ تب میرے ساتھ جب میرے ساتھ کوئی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ اللہ جب موقع دے گا میں اپنی کارکردگی سے یہ احسان پورا کروں گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں کہ ان کے لیے کام کریں گے ، یہاں کبھی ترقی نہیں کی گئی میری پوری کوشش ہے جو پاکستان کے علاقے جو پیچھے رہ گئے ہیں،میری پوری کوشش ہے کہ جو علاقے پیچھے رہ گئے ہیں یہاں پانچ سالوں میں سب سے زیادہ ترقی کریں گے.

نمل یونیورسٹی میرے زیادہ اخراجات سے بن رہی ہے، اور اس میں سارے پاکستان سے شہری پڑھنے آئیں گے۔میانوالی کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے اور مہنگائی کی وجہ کورونا ہے، کورونا کی وجہ سے عالمی سطح پر تجارت متاثر ہوئی ہے.

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ پیسہ ہم نوجوانوں کی تعلیم پر خرچ کر رہے ہیں، حکومت 62لاکھ طالبعلموں کو اسکالر شپ دے گی،50ہزار سے کم آمدن والوں کو 30فیصد سبسڈی دیں گے، احساس راشن منصوبے کے تحت کم قیمت پر اشیا ملیں گی، اپنا پروگرام شروع کرنے کیلئے بغیر سود قرض دیا جائے گا.