حسان خاور

او آئی سی اجلاس کی میزبانی ، پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، حسان خاور

لاہور (لاہورنامہ ) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کی میزبانی پاکستان کا اہم اعزاز ہے، افغانستان میں انسانی بحران کیلئے حل تلاش کرنے کا سہرا یقینا عمران خان کو جاتا ہے ۔

اتوار کو وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور نے پاکستان کی میزبانی میں او آئی سی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے انعقاد پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان مسلم امہ کے صحیح معنوں میں ترجمان ہیں۔

پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، مسئلہ افغانستان دنیا کی توجہ کا طالب ہے۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ افغانستان کے معاملے پر او آئی سی کا اجلاس بلا کر پاکستان نے ہمسائیگی کا حق ادا کیا ہے، افغان مسئلے کا حل پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن کیلئے ضروری ہے۔