خواجہ سعد رفیق

ہم عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھ رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر ہم پارلیمانی بورڈ کو متحرک کریں گے تو عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ(ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کو سیاسی جدوجہد پر اکٹھا ہونا پڑتاہے، عمران خان سیاسی برادری کے ممبر نہیں ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کیا جیل میں ڈالنے سے ابھی تک کوئی سیاسی ساتھی ٹوٹا ہے ایسا نہیں ہوتا، عدلیہ یا اسٹیبلشمنٹ سیاسی قیادت ہو یا میڈیا کے لوگ ہیں سب کو سوچنا ہوگا کہ ریاست کو کیسے آگے بڑھانا ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کیا ہم ایک دوسرے سے بدلے لے کر آگے جا سکتے ہیں، ملکی ٹوٹکوں اور ٹوٹوں سے حکومت نہیں چلتی، ریاست کو پاکستان کے اندر سے خطرات لاحق ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا ملک ہوگا تو سلامت رہیں گے سالمیت سے نہ کھیلیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اس ملک کو بچا بھی سکتے ہیں اور محفوظ بھی رکھ کر چمکتا ملک دے سکتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نفرت کے رشتے قائم نہ کریں تو بحرانوں سے باہر نکالا جا سکتا ہے، ملک کی بنیاد سیاسی برادری کو رکھنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ووٹوں کی خرید و فروخت کا دھندا دفن کر دیں، میثاق جمہوریت دو جماعتوں نے کیا اسے ری وزٹ کرنے کی ضرورت ہے۔