اوکاڑہ( لاہورنامہ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو بہت جلد جعلی حکومت سے نجات دلائیں گے، پیپلز پارٹی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں سرپرائز دے گی.
کارکن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بینظیر بھٹو کے نظریہ کے مطابق آگے بڑھیں، آئندہ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ انکے ہونگے، پانچ جنوری کو لاہور سے حکومت مخالف تحریک کا آغاز کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان خطرناک صورتحال سے گزر رہا ہے ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے اور قانون کو بھی موم کی ناک بنا دیا گیا ہے کٹھ پتلی حکومت کے خلاف جنگ کرنے کے اعلان کا وقت آچکا ہے .
بہت جلد عوام کو اس جعلی اورظالم حکومت سے نجات دلائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی قسم کی ڈیل کی ضرورت نہیں ہے ہم عوامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں پانچ جنوری کو لاہور سے حکومت مخالف تحریک کا اغاز کریں گے اور لاہور ہی کو اپنا بیس کیمپ بنائیں گے پنجاب سمیت ملک کے ہر کونے میں پہنچیں گے حکمرانوں کے جانے میں دیر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کارکن شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی بینظیربھٹو کے نظریہ کے مطابق آگے بڑھیں اور الیکشن کی تیاری کریں .
آئندہ وزیراعظم اور وزرائے اعلیٰ پیپلز پارٹی کے ہی ہونگے پیپلز پارٹی پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں حیران کن نتائج دے گی