اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت کارڈ کے حامل افراد کراچی سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں مخصوص نجی ہسپتالوں میں علاج کروا سکتے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ مخصوص ہسپتالوں میں علاج کروالے والے مریضوں کو علاج کی رقم کے لیے ادائیگی نہیں کرانی، ہسپتال اور حکومت کا مقرر کردہ محکمہ خود معاملات طے کرے گا۔پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر کی تصدیق کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اومی کرون کے کیسز ہر جگہ سے آ رہے ہیں.
کراچی میں مثبت اومی کرون ویرینٹ کیسز کی شرح 8.9 فیصد جبکہ لاہور اور پشاور میں 2.2 فیصد ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ویکسین شدہ افراد بھی کورونا کا شکار ہو رہے ہیں لیکن شرح کم ہے، این سی او سی کے اجلاس میں موجودہ صورت حال کا جائزہ لیں گے۔