ڈاکٹر شاہد صد یق

حکومت کہیں نہیں جا رہی، مارچ کے بعد اپریل آئیگا ،ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی مارچ کے بعد اپریل آئیگا اور کچھ نہیں ہوگا.

مڈٹرم نہیں حکومتی ٹرم پوری ہونے کے بعد ہی الیکشن ہونگے پی ڈی ایم میں اتفاق نہیں بلکہ تفریق ہے، عوام اپوزیشن جماعتوں نہیں بلکہ حکومتی پالیسوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں نے غریب عوام کا سوچنے کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے پر توجہ دی، تبدیلی ہر محکمے اور ادارے میں نظر آئے گی،اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے حکومت مدت پوری کریگی.

اگر اپوزیشن احتساب کا عمل ختم کرنا چاہتی ہے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوگا ۔انہو ں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتیں جتنے مرضی پلان بنا لیں فرق نہیں پڑتا۔ انکے تمام پلان فیل ہوچکے ہیں آئندہ بھی فیل ہونگے۔ ترقی کی راہ میں اپوزیشن کا رکاوٹوں کا منصوبہ ملکی مفاد میں نہیںملک میں احتساب کو بریک لگے گی نہ ہی حکومت اپنے موقف سے پیچھے ہٹے گی۔