حسان خاور, ورلڈ بنک

حسان خاور کی ورلڈ بنک کے وفد سے ملاقات، سیاحتی پراجیکٹس پر اتفاق

لاہور(لاہورنامہ) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حسان خاور سے ورلڈ بنک کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولیات کیلئے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

اس موقع پر ورلڈ بنک کے تعاون سے بالخصوص مری میں ریسکیو سنٹرز کھولنے اور لوڈ مینجمنٹ کیلئے بیشتر نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معاون خصوصی وزیر اعلی نے مری میں ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جامع پلان تیار کرنے اور اس ضمن میں آگاہی مہم پر زور دینے کی ہدایت بھی کی۔

ملاقات میں طے پایا گیا کہ محکمہ سیاحت ورلڈ بنک کے اشتراک سے سیاحوں کی آگاہی اور مطلوبہ معلومات کی فراہمی کیلئے خصوصی سنٹرز بھی کھولے جائیں گے۔ جبکہ سیاحتی مقامات پر ڈیجیٹل ٹریفک مانیٹرنگ کے ضمن میں بھی ورلڈ بنک محکمہ سیاحت کے ساتھ تعاون کرے گا۔ ملاقات میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔