لاہور( لاہورنامہ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثنا اللہ اور دیگر کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت اینٹی نارکوٹکس فورس کے اسپیشل پراسکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث 19فروری تک ملتوی کر دی ۔
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے رانا ثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔رانا ثنااللہ اوردیگر ملزمان نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی ۔رانا ثنااللہ کے شریک پانچ ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں ۔
فاضل جج نے اینٹی نار کوٹکس فورس کے اسپیشل پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کے باعث سماعت 19روری تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اسپیشل پراسکیوٹر سے رانا ثنا اللہ کے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔