خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کیس میں نیب کی التواء کی درخواست منظو ر

اسلام آباد (لاہورنامہ)سپریم کورٹ نے پیراگون سوسائٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت منسوخی کیس میں نیب کی التواء کی درخواست منظو رکرلی ۔

پیر کو جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر نیب جہانزیب بھروانہ نے التوا کی درخواست کی ۔ جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ نیب کی اپیل 123 دن زائد المیعاد ہے، نیب کو نظر ثانی اپیل میں ملزمان کو ضمانت دینے پر تو کوئی اعتراض نہیں۔ جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ نیب کا موقف تو صرف یہ ہے کہ عدالت کی آبزرویشن حذف کی جائیں۔

وکیل سعد رفیق اشتر اوصاف نے کہاکہ اگر نیب نے التوا ہی لینا تھا تو بتا دیتے ہم لاہور سے آئے ہیں۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہاکہ اسلام آباد کا موسم اتنا اچھا ہے آپ اسے انجوائے کریں۔عدالت نے نیب کی التوا کی درخواست منظور کر لی ۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔