لاہور( لاہورنامہ) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے کورونا کی تشخیص کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کے نرخ میں کمی کردی۔
ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کرونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 6500 روپے سے کم کرکے 4800 روپے کردی گئی ہے۔ہیلتھ کیئر کمیشن نے جاری مراسلے میں تمام ہسپتالوں اور نجی لیبارٹیوں کو 4800 روپے وصول کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
پنجاب ہیلتھ کمیشن کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد میں طے کی گئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، اس فیس سے زائد نرخ ہر گز وصول نہ کیے جائیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ نرخ وصول کرنے پر بھاری جرمانہ اور کمیشن کی رجسٹریشن کو ختم کیا جائے گا۔