جماعت اسلامی

جماعت اسلامی فرقہ واریت اور لسانی تعصبات سے پاک جماعت ہے، سید غفار

لاہور(لاہورنامہ) جماعت اسلامی کے رہنما سید غفار نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی فرقہ واریت اور لسانی تعصبات سے پاک جماعت ہے۔یہ واحد جماعت ہے جو مفادات کی سیاست نہیں کرتی بلکہ اس نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے۔

جو پاکستان سمیت پوری دنیا میں اللہ کے دین کے نفاذ کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔انسانیت کی خدمت کو اولین فریضہ سمجھتی ہے۔ اس جماعت میں شامل ہونے والوں کی تربیت کی جاتی ہے۔ان کا رشتہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے مضبوط کرنے کے لئے قرآن پاک اور احادیث مبارکہ سے رہنمائی لی جاتی ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز اے این پی کے رہنماظفر علی کی ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما عبدالواسع نے ظفرعلی کو جماعت اسلامی کا مفلر بھی پہنایا اور استقامت کی دعا فرمائی۔

سید غفار کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا کارکن اپنی ایمانداری، محنت اور قابلیت سے امیر جماعت اسلامی بھی بن سکتا ہے۔ پاکستان کی واحد جماعت ہے جس میں موروثیت کی عنصر زیرو ہے۔جس دن جماعت اسلامی اقتدار میں آئے گی اس ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔