دو سالہ بچہ

لاہور ،گواہوں کے منحرف ہونے اور ارادہ قتل ثابت نہ ہونے پر سوتن کے قتل میں ملوث خاتون کو بری

لاہور : سیشن عدالت نے گواہوں کے منحرف ہونے اور ارادہ قتل ثابت نہ ہونے پر سوتن کے قتل میں ملوث خاتون کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد رائے نے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا اور سوتن کے قتل میں ملوث ملزمہ کو زیر دفعہ 265 کے بری کرنے کا حکم دیا۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمہ آمنہ کیخلاف تھانہ رائیونڈ میں اپنے شوہر کی دوسری بیوی کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سرکاری وکیل کے مطابق ملزمہ پر سوتن کو ڈانڈے مار کر قتل کرنے کا الزام تھا۔ دوران سماعت ملزمہ کے رشتے دار گواہان اپنے بیانات سے منحرف ہو گئے تھے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور گواہان کے بیانات کی روشنی میں ارادہ قتل ثابت نہ ہونے پر ملزمہ آمنہ کو بری کرنیکا حکم دے دیا۔