ڈاکٹر حیدر اشرف

سابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نوکری سے برطرف ، نوٹس جاری

لاہور( لاہورنامہ)سابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹر حیدر اشرف کونوکری سے برطرف سے کر دیاگیا .

ڈاکٹر حیدر اشرف کو غیر حاضری اور مس کنڈیکٹ پر برطرف کیاگیا۔حیدراشرف کو27ستمبر2021کوشوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا ۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے برطرفی کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلی پنجاب کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا اظہر مشوانی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے سول سروس کوڈ کے تحت شہباز شریف دور کے کرپٹ ترین پولیس افسروں میں سے ایک اور دو سال ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رہنے والے ڈاکٹر حیدر اشرف کو سروس سے نکال دیا گیا۔یاد رہے کہ یہ اس وقت شریف فیملی کی طرح ہی پاکستان سے بھاگا ہوا ہے۔