اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خانیوال معاملے پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ خانیوال سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تفصیلی گفتگو ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خانیوال معاملے پر فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔