اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیراعظم عمران خان نے یوکرین روس جنگ کے ممکنہ اثرات سے متعلق قوم کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے.نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے لئے اپنے رفقا سے مشاورت کی ہے، باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کرینگے.
وزیراعظم کا قوم سے خطاب کا حتمی تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے تاہم امکان ہے کہ ہفتہ کی رات یا اتوار کو وزیراعظم قوم سے مخاطب ہونگے، یوکرین روس جنگ کے باعث گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی سطح پر پیٹرول اور گندم کی قیمتوں میں 12سے 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.
دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا امکان ہے، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان اس جنگ کے ممکنہ اثرات پر قوم کو آگاہ کرینگے۔