بابر اعظم

بابر اعظم یونس خان کے بعد چوتھی اننگز میں زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی

کراچی(لاہورنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بطور پاکستانی کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں بابر اعظم آسٹریلوی بولرز کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے رہے۔ بابر اعظم پاکستان نے ایک اہم اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے، اور وہ یونس خان کے بعد پاکستان کی جانب سے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

یونس خان نے 2007میں بھارت کے خلاف کلکتہ میں کھیلتے ہوئے 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔