میاں اسلم اقبال

عوامی طاقت سے منتخب حکومت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادیں گے‘میاں اسلم اقبال

لاہور (لاہورنامہ)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ باشعور عوام لٹیروں کو کبھی دوبارہ قومی خزانے پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ 27مارچ کے تاریخ ساز جلسے نے اپوزیشن کے ہوش اڑادئیے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے سمندر نے اپوزیشن کی بازی پلٹ دی، عوام کی طاقت سے منتخب حکومت کے خلاف ہر سازش ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پریڈ گراؤنڈ کے تاریخی جلسے نے پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی تقویت دی ، ن لیگ کے مہنگائی مارچ کی ناکامی اپوزیشن کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔صوبائی وزیر صنعت نے کہا کہ بے روزگاروں کا ٹولا روزگار کی تلاش میں سڑکوں پر نکلا ہوا ہے، اقتدار کے متلاشیوں کے چہرے بے نقاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جدوجہد نے عوام کو شعور دیا اور سر اٹھا کر جینا سکھایا ہے انکی دلیرانہ قیادت میں پاکستان اپنی حقیقی منزل ضرور پائے گا۔