لاہور (لاہورنامہ)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے استعفے سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کردی۔مراد راس نے ٹوئٹر پر ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے استعفیٰ نہیں دیا، ایسی خبریں جعلی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے مسلسل پیغامات اور کالز موصول ہورہی ہیں، مجھ سے پچھلے 31 سالوں میں غیر قانونی درخواستیں کیں وہ مجھ سے اپنا کام نہیں کروا سکے۔صوبائی وزیر مراد راس نے یہ بھی کہا کہ وہ ضرور میرے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہوں گے۔