اسلام آباد۔رواں مالی سال2018-19ءکے اختتام تک ٹیکسٹائل کی قومی برآمدات15 ارب ڈالر تک بڑھ جائیںگی ۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن(اپٹما) کے رہنما گوہر اعجاز اور اپٹما کے چیئرمین سید علی حسن نے کہا ہے کہ جاری مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران برآمدات میں ہونے والے اضافہ کے تناظر میں توقع ہے کہ برآمدات15 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے اختتام تک ٹیکسٹائل کی ملکی برآمدات میں ماضی کے مقابلہ میں سب سے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے توانائی کی یکساں قیمتوں کے اقدامات سے بھی برآمدات کے فروغ میں مدد حاصل ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ کی برآمدات میں اضافہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔
Load/Hide Comments