ملبوسات اورٹیکسٹائل

ملبوسات اورٹیکسٹائل مشینری کی نمائش”آئیگا ٹیکس پاکستان“ کا 12 واں مرحلہ 26 فروری شروع ہوگا

اسلام آباد:ملبوسات اورٹیکسٹائل مشینری کی نمائش ”آئیگا ٹیکس پاکستان“ کا 12 واں مرحلہ 26 فروری سے شروع ہوگا۔ ملبوسات اور ٹیکسٹائل مشینری کی نمائش کراچی میں منعقد ہو گی جو تین روز جاری رہنے کے بعد 28 فروری کو ختتام پذیر ہو گی۔ نمائش کا شمار جنوبی ایشیاءمیں ہونے والی ملبوسات اور ٹیکسٹائل مشینری کی بڑی نمائشوں میں ہوتا ہے جس میں 30 سے زائد ممالک کے تجارتی وفود جدید ٹیکنالوجی اور صنعت میں ہونے والی ترقی کو اجاگر کریں گے۔ نمائش میں چین، جرمنی، جاپان، سوئٹزر لینڈ، فرانس، بیلجیئم، آسٹریا، جنوبی کوریا، برطانیہ، امریکہ، برازیل، تھائی لینڈ سمیت دیگر ملکوں کے سینکڑوں تجارتی و صنعتی نمائندے شرکت کریں گے جس سے شعبہ کو قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔