اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہاہے کہ کرونا کے باوجود پاکستان میں وزیراعظم عمران خان نے 3 سال میں 55 لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے۔
انہوں نے کہاکہ سچ وہ جو سر چڑھ کر بولے اور آپ کے مخالفین بھی اسکو جھٹلا نہ سکیں، کرونا کے بدترین اثرات کے باوجود دنیا میں نوکریوں میں کمی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ وہی پاکستان میں وزیراعظم عمران خان نے 3 سال میں 55 لاکھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے۔ انہوں نے کہاکہ جو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سابقہ حکومتوں کے پہلے 3 سال سے زیادہ ہے۔