اسلام آباد (لاہورنامہ)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو عوامی رابطہ مہم کا آغاز اور اس حکومت کا ایوان میں مقابلہ کرنا چاہیے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر فیصلہ عمران خان کریں گے اور وہ جو فیصلہ کریں گے ہم سب اس کو تسلیم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ارکان سے تبادلہ خیال کیا ہے اور اکثر کا خیال ہے کہ اسمبلی میں مزاحمت اور باہر عوام سے رابطہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اکثر ارکان کا خیال ہے کہ عمران خان کو عوامی رابطہ مہم کا آغاز اور اس حکومت کا ایوان میں مقابلہ کرنا چاہیے تاہم پھر بھی عمران خان کے فیصلے کو تمام ارکان تسلیم کریں گے۔