بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے قومی کمیشن برائے صحت عامہ کے ترجمان می فنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس وقت چین کے دیگر علاقوں میں وبائی صورتحال بدستورسنگین ہے اور اس کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے،وبا پرکنٹرول اور اس کا خاتمہ کلیدی مرحلے میں ہے ، انسداد وبا کے سلسلے میں "ڈائنامک زیرو پالیسی ” پر عمل جاری رہے گا ۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے تیزی سے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کرنے، عارضی ہسپتالوں کی تعمیر اورمتاثرہ افراد کو علاج کے لیے ہسپتال لانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی کے تحفظ کو یقینی بناناچاہیئے اور ویکسین لگوانے کوفروغ دیا جانا چاہیئے۔
می فنگ نے کہا کہ اس وقت چین کے سولہ صوبوں سے چالیس ہزار طبی کارکنان شنگھائی بھیجے گئے ہیں۔