حسان خاور

شہباز نے چینی کی قیمت بڑھا دی اپنے گھروں کو کیمپ آفس ڈیکلئر کر دیا، حسان خاور

لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے آتے ہی تنخواہیں بڑھانے کی بات پر یو ٹرن لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ متحدہ حکومت کی شادی دیکھ کر لگتا ہے کہ ہنی مون کے بعد فوراً طلاق ہو جائے گی۔متحدہ حکومت کی شادی دیکھ کر لگتا ہے کہ ہنی مون کے بعد فوراً طلاق ہو جائے گی۔

شہباز شریف نے آتے ہی بجلی کی قیمت بڑھائی، تنخواہیں بڑھانے کی بات پر یو ٹرن لیا، چینی کی قیمت بڑھا دی اور اپنے گھروں کو کیمپ آفس ڈیکلئر کر دیا۔ جنکو کابینہ بنانے میں دس دن لگ گئے انہوں نے آگے کیا کرنا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں حسان خاور نے لکھا کہ شہباز شریف نے آتے ہی بجلی کی قیمت بڑھائی، تنخواہیں بڑھانے کی بات پر یو ٹرن لیا، چینی کی قیمت بڑھا دی اور اپنے گھروں کو کیمپ آفس ڈیکلئر کر دیا۔حسان خاور نے مزید کہا کہ جن کو کابینہ بنانے میں دس دن لگ گئے انہوں نے آگے کیا کرنا ہے۔