لاہور(لاہورنامہ)سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کے لیے عمرہ ویزہ کی درخواستوں کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بیرون ممالک سے عمرہ ویزے کے لیے درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 16 مئی مقرر کی گئی ہے۔
بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے عمرہ سیزن کا اختتام 30 مئی 2022 کو ہو گا جس کے بعد یکم ذوالعقدہ سے حج سیزن کا آغاز ہو جائے گا۔عمرہ ویزہ کے لیے درخواستوں کی وصولی 15 شوال بمطاق 16 مئی مقرر کی گئی ہے جس کے بعد عمرہ ویزے کے لیے درخواستیں قبول نہیں ہوں گی۔
امسال عازمین حج کی مجموعی تعداد 10 لاکھ مقرر کی گئی ہے جن میں سے 85 فیصد بیرون مملکت جبکہ 15 فیصد اندرون مملکت کے عازمین ہوں گے۔حج کوٹہ میں سب سے زیادہ عازمین انڈونیشیا سے ہوں گے جن کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار جب کہ دوسرا نمبر پاکستان کا ہو گا جہاں سے 81 ہزار 132 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔