اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت میں ٹریڈ منسٹرلگانے کی منظوری دیدی ہے، ہمیں بھارت کی غلامی کی طرف لے کرجانے کی کوشش کی جا رہی ہے،جنہوں نے مسلط کیا اب وہ بھارت سے تجارتی تعلقات بحال کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین وقانون کے مطابق فیصلہ کرے، ایسا تاثرنہ دیا جائے کہ کسی پارٹی کوسپورٹ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری دنیا نے خریدوفروخت کودیکھا لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا، ہمیں بھارت کی غلامی کی طرف لے کرجانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت میں ٹریڈ منسٹرلگانے کی منظوری دیدی ہے، جنہوں نے مسلط کیا اب وہ بھارت سے تجارتی تعلقات بحال کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ سابق معاون خصوصی برائے سیاسی نے کہا کہ آج بھارت نے بھی اپنا لوہا منوا لیا، بھارت جو چاہے گا وہ فیصلے کروائے گا، ہماری حکومت میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں تھے، بھارت سے تجارتی تعلقات نہ رکھنے کا دو ٹوک اعلان کیا تھا۔