حماد اظہر

عمران خان نے ٹوئٹ بھی کر دیا تو سب ریزہ ریزہ ہو جائے گا، حماد اظہر

اسلام آباد (لاہورنامہ)سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے ایک ٹوئٹ بھی کر دیا تو سب ریزہ ریزہ ہو جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممکن ہے یہاں پر تحریر اسکوائر کا منظر آپ کے سامنے آئے اور انہیں بھاگنے کا بھی موقع نہیں ملے گا۔ پاکستان کے اداروں کو بھی اس وقت انتخابات کی طرف جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے تھے اور بڑے درجے کی صنعت 10 فیصد کے تناسب سے بڑھ رہی تھی۔

تمام اداروں کا پاکستان کی سیاست میں عمل رہا ہے اور یہ حقیقت ہے۔ این آر او تھری کی تیاری کی جا رہی ہے لیکن ہم اکیلے نہیں اور قوم ہمارے ساتھ ہے۔