بیجنگ (لاہورنامہ)تازہ ترین قومی لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں فریٹ لاجسٹکس کے مجموعی طور پر منظم آپریشن کی بحالی جاری ہے۔
جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق 25 مئی کو، ملک میں ریلوے نے 11.224 ملین ٹن سامان کی نقل و حمل کی؛ قومی ایکسپریس وے پر کل 7.4019 ملین مال بردار ٹرکوں کی نقل و حمل ہوئی، جس میں ماہ بہ ماہ 0.48 فیصد اضافہ ہوا؛ ملک کی اہم بندرگاہوں پر ایک ماہ میں 32.999 ملین ٹن کا کارگو کا آنا جانا ہوا جس میں ماہانہ 3.4 فیصد کی کمی ہوئی، اور 763,000 کنٹینر کا آنا جانا مکمل کیا گیا جس میں ماہ بہ ماہ 1.2 فیصد اضافہ ہوا.
سول ایوی ایشن میں 867 کارگو پروازوں کی تکمیل ہوئی؛تقریباً 333 ملین پوسٹل ایکسپریس کلیکشن موصول ہوئے جن میں پچھلے ماہ کےمقابلے میں 1.2فیصد کی کمی سامنے آئی۔