بیجنگ (لاہورنامہ)چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) نے "2022 کی پہلی سہ ماہی میں چین کے بیرونی سرمایہ کاری کے ماحول سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ” جاری کی۔
"رپورٹ” سے پتہ چلتا ہے کہ بیرونی سرمایے سے چلنے والے اداروں نے عمومی طور پر چین کے کاروباری ماحول کی تعریف کی ہے ۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں، سروے میں شامل بیرونی سرمایے سے چلنے والے 71فیصد اداروں نے اپنے کاروباری پیمانے کو برقرار رکھا ہے، اور 16.4 فیصد اداروں نے اپنے کاروباری پیمانے کو وسعت دی ہے.
غیر ملکی سرمایے سے چلنے والے ادارے چین میں اپنی ترقی کے امکانات کے بارے میں بدستور پرامید ہیں اور ان میں سے نصف سے زائد اداروں نے کہا کہ مارکیٹ اور کمپنیوں کی ترقیاتی حکمت عملی ، چین میں ان کی سرمایہ کاری میں اضافے کا اہم سبب ہے ۔