لاہور:وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، نواز شریف ایک مرتبہ پھر بیرون جانیوالا جانے والا معاہدہ مانگ رہے ہیں، نواز شریف جیل میں خلیفے کی خطائیاں کھارہے ہیں، کیا کوئی دل کامریض خلیفے کی خطائیاں کھائےگا،ن لیگ کے رہنماعدالت جوش سے آئے تھے اور بے ہوش ہوکرگئے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف نے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ا پنے ردعمل میں کہ کہا عدالت نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیاہے، طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی جاتی تو ہر قیدی یہ استحقاق مانگتا، دنیامیں کوئی ایساقانون نہیں کہ طبی بنیادوں پرضمانت دےدی جائے۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری سے متعلق5میڈیکل بورڈبن چکے ہیں، نوازشریف کی مرضی سےہی یہ بورڈتشکیل دیئے گئے، نواز شریف کی طبیعت کم اور نیب زیادہ خراب ہے۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہا نوازشریف ایک مرتبہ پھر بیرون جانے والا معاہدہ مانگ رہے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ اب وہ لندن کےفلیٹس میں زندگی گزاریں، نواز شریف جیل میں خلیفے کی خطائیاں کھارہے ہیں، کیا کوئی دل کامریض خلیفے کی خطائیاں کھائےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں جوبھی فیصلہ کریں گی، ہم ن لیگ والےنہیں پی ٹی آئی والے ہیں، عدالتی فیصلوں کےخلاف احتجاج نہیں کریں گے تسلیم کریں گے۔فیاض الحسن چوہان نے کہانوازشریف پاکستان کےخوردبردوان ہیں، جب یہ لوٹ مارکررہے تھے اس وقت ان کو ان چیزوں کاخیال نہیں آیا، ن لیگ کے رہنماعدالت جوش سے آئے تھے اور بے ہوش ہوکرگئے ہیں۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کوطبی بنیادوں پرضمانت ملتی توپاکستان کاہرقیدی عدالت جاتا۔