ماحولیاتی تہذیب

چین، ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں تاریخی  تبدیلیاں

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں گزشتہ دس سالوں کے دوران  تاریخی اور مجموعی تبدیلیاں آئی ہیں۔شی جن پھنگ نے ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کے سلسلے میں نئے تصورات، نئے خیالات اور نئی حکمت عملیوں کا ایک سلسلہ پیش کیا، تاکہ دنیا خوبصورت چین کے پیچھے "گرین کوڈ” کو سمجھ سکے اور زمین کے مشترکہ تحفظ میں چینی دانشمندی کا  کردار ادا کیا جا سکے۔

ایک نئے تصور کے ساتھ ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر میں رہنمائی کرنا اور سبز ترقی کے راستے کو تلاش کرنا  ہمیشہ سے شی جن پھنگ کی سوچ رہی ہے۔2013 میں، قازقستان کی نذر بائیوف یونیورسٹی میں ایک تقریر میں، شی جن پھنگ نے پہلی بار بین الاقوامی برادری کو تحفظ اور ترقی کی ہم آہنگی پر "دو پہاڑوں کے نظریے” کی وضاحت کی۔

انہوں نے کہا کہ  "سونے اور چاندی کے پہاڑ کےمقابلے میں  صاف و شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ زیادہ قیمتی ہیں ۔ صاف و شفاف پانی اور سرسبز پہاڑ ہی  ہمارے لئے انمول اثاثہ ہیں۔”

"دو پہاڑوں کا نظریہ” کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی 19ویں قومی کانگریس کی رپورٹ میں شامل کیا گیا تھا اور یہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے اہم گورننگ تصورات میں سے ایک بن گیا تھا۔

2021 میں ارتھ ڈے پر،  آب و ہوا کی عالمی سربراہی کانفرنس میں، شی جن پھنگ نے  پہلی بار "انسان اور فطرت کے درمیان ہم نصیب معاشرے” کے تصور کے بھرپور مفہوم کی وضاحت کی، اور تجویز پیش کی کہ بین الاقوامی برادری کو انسان اور فطرت کے ساتھ  ہم آہنگ بقائے باہمی کا راستہ تلاش کرنا چاہیے ۔انسان کو فطرت کو جڑ کے طور پر لینا چاہیے، فطرت کا احترام کرنا چاہیے، اور فطرت کی حفاظت کرنی چاہیے۔”