لاہور(لاہورنامہ) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ وسابق ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے اسلام آباد چیمبرز آف کامرس و انڈسٹریز کا دورہ کیا اور صدر شکیل منیر سے خصوصی ملاقات کی.
جس میں ماربل انڈسٹریز،ملکی معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا۔خادم حسین نے ماربل انڈسٹریز کو درپیش مسائل اور ماربل کی برآمدات میں اضافہ کیلئے انہیں ماربل انڈسٹریز کی تجاویزسے آگاہ کیا۔ پاکستان ماربل و گرینائیٹ سمیت متعدد مصنوعات کی برآمدات کو بڑھا کر بہتر اضافہ کرسکتا ہے.
یہ مقصد تب ہی حاصل ہوسکتا ہے جب حکومت برآمد کنندگان کی مزید سہولت کے لیے کوششیں تیز کرے۔ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں ماربل و گرینائیٹ کے وسیع تر ذخائر موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ٹیکنالوجی استعمال کرکے ماربل و گرینائیٹ سے بنی ہوئی اشیاء کو برآمد کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا جائے۔
اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبرز آف کامرس شکیل منیر نے چوہدری خادم حسین کی ماربل انڈسٹریز کیلئے خدمات کو سراہااور انہیں خصوصی شیلڈ بھی پیش کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر (بلوچستان)پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی نعمت اللہ خان، سی او پاسڈیک بریگیڈئربابر معراج شامی و دیگر بھی موجود تھے۔