اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ پیٹرول شہباز حکومت میں 60 روپے مہنگا ہوا اور ڈالر 200 سے اوپر جاپہنچا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے شہباز شریف کے دور حکومت کی اب تک کی کارکردگی بیان کی ہے۔ حسان خاور نے بتایا کہ پیٹرول شہباز حکومت میں 60 روپے مہنگا ہوا اور ڈالر 200 سے اوپر جاپہنچا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ 12 سے 14 گھنٹے جاری ہے، بجلی کا شارٹ فال بھی شہباز حکومت میں 8800 میگاواٹ تک جاپہنچا۔ حسان خاور نے مزید کہا کہ گیس و بجلی کے نرخوں کی شہباز سپیڈ 47 فیصد اضافہ اور پبلک ٹرانسپورٹ 25 فیصد مہنگی ہوئی جبکہ تجارتی خسارہ بھی 43 ارب ڈالر کے ساتھ شہباز سپیڈ پر ہے۔