بیجنگ (لاہورنامہ) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے سربراہ ہوانگ کون مینگ تحقیقات کے لیے 10سے 12 جون تک صوبہ آن ہوئی آئے ۔
انہوں نے کمیونٹی، کاروباری اداروں، سائنسی تحقیقی اداروں ، نیوز میڈیا سمیت تاریخی اور ثقافتی مقامات کا دورہ کیا، معاشی اور سماجی ترقی اور تشہیر اور نظریاتی امور کے بارے میں صورتحال کا جائزہ لیا۔
ہوانگ کون مینگ نے نشاندہی کی کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے ایک غیر معمولی دہائی میں چینی قوم کے لیے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہمیں صدر شی جن پھنگ کی طرف سے چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم کے تصور پر توجہ مرکوز کرنے، پارٹی اور ملک کی تاریخی کامیابیوں کو مکمل طور پر متعارف کروانے کے لیے کام کرنا چاہیے اور چینی عوام کے خود اعتمادی کے جذبے کو واضح طور پر پیش کرنا چاہئیے۔