بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جنوری سے مئی تک، ملک بھر میں پانچ کھرب چونسٹھ ارب بیس کروڑ چینی یوآن کے غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال کیا گیا ہے ، جس میں سال بہ سال 17.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔
صنعتی شعبے میں ، سروس انڈسٹری میں چار کھرب تیئیس ارب تیس کروڑ چینی یوآن کے غیر ملکی سرمائے کا حقیقی استعمال کیا گیا، اس میں سال بہ سال 10.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ہائی ٹیک انڈسٹری میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں سال بہ سال 42.7 فیصد اضافہ ہوا، جس میں ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں 32.9 فیصد اور ہائی ٹیک سروس انڈسٹری میں 45.4 فیصد اضافہ ہوا۔
ذرائع سرمایہ کاری کے اعتبار سے ، چین میں جنوبی کوریا، امریکہ اور جرمنی سے حقیقی سرمایہ کاری میں بالترتیب 52.8%، 27.1% اور 21.4% کا اضافہ ہوا ہے۔