شیخ رشید

پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی بھی سزا نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

اسلام آ باد (لاہورنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق و وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کو کبھی سزا نہیں ہو سکتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سزائیں صرف غریب عوام کے لیے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ ترمیم کرکے نیب کے دانت نکال دیئے گئے ہیں، اس ترمیم کے بعد نیب کے ادارے کو ہی بند کر دینا چاہیے۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جب چور اور چوکیدار مل جاتے ہیں تو بے بس عوام ان سے نجات کے لیے آسمان کی طرف مدد کے لیے دیکھتی ہے۔