اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں رہی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو رات گئے سادہ لباس والوں نے گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ گرفتاری نہیں اغوا ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں رہی۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ یہ صورتحال بار، بینچ، میڈیا اور انسانی حقوق کے گروپوں کے لیے ایک امتحان ہے۔