فوٹو وولٹک صنعت

سنکیانگ کی فوٹو وولٹک صنعت نام نہاد "جبری مشقت” سے پاک ہے

بیجنگ (لاہورنامہ) سنکیانگ کی مقامی حکومت کے ترجمان شو گوئی شیانگ نے واضح کیا ہے کہ سنکیانگ میں فوٹو وولٹک اداروں میں نام نہاد "جبری مشقت” کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ چین کی فوٹو وولٹک صنعت کو بدنیتی سے دبانےکا اثر معمول کی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام پر پڑے گا۔اس سے نہ صرف عالمی فوٹو وولٹک صنعت متاثر ہو گی بلکہ امریکی کمپنیوں کے مفادات کو بھی لامحالہ نقصان پہنچے گا۔

شو گوئی شیانگ نے مزید کہا کہ فوٹووولٹکس کا شمار قابل تجدید توانائی کے اہم عنصر میں کیا جاتا ہے اور توانائی شعبے میں اصلاحات کو فروغ دینا دنیا کے تمام ممالک کی ترقی کا اتفاق رائے بن چکا ہے۔ سود مند تعاون اور باہمی مفاد کے حصول کے لیے تبادلے اور تعاون کو مضبوط بنانا ایک عمومی رجحان بھی ہے ، اور اس رجحان کو کسی بھی بدنیتی پر مبنی پابندیوں سے نہیں روکا جا سکے گا ۔