کراچی(لاہورنامہ) پاکستان میں کمیونٹی فارمیسی ایک وسیع پیمانے پر بڑھتی ہوئی زنجیر پر مشتمل ہے۔ اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس کے شعبہ فارمیسی کا مقصد ہمیشہ مثبت ہم خیال اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہے جو معاشرے میںصحت پر مبنی ضروریات کو پورا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
ہمارے پاس سے فارغ التحصیل نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے تاکہ وہ اپنی قابلیت ، محنت اور ایمانداری سے صحت کے شعبے میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہارڈائریکٹر ڈاکٹر سید علی رضا نے اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس میں عہد ہیلتھ کیئر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ بہت وسیع ہے جس میں کئی قسم کے شعبے شامل ہیں اور اس فارمیسی کا کام سارے ہسپتالوں، فارمیسیز، کلینکس، لیبارٹریز اور دیگر صحت کے اداروں میں موجود ہیں جس سے نوجوانوں کی انسانوں کی خدمت کرنے کا بہترین موقع ملے گا۔
عہد ہیلتھ کیئر کی جنرل مینیجر ڈاکٹر امیمہ مزمل نے کہاکہ ہمارا قراءیونیورسٹی نارتھ کراچی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا یہی مقصد ہے کہ نوجوان لڑکیاں فارمیسی سے تعلیم حاصل کررہی ہیں ان کی تعلیم اور اسناد کو بھی بروئے کار لایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ہمارے شعبے میں تعلیم یافتہ لڑکیوں کی کمی ہے جبکہ پاکستان میں خواتین کے حقوق بھی برابر کے دیئے گئے ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس سے تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو ہم اپنے پاس انٹرن شپس دیں گے اور اس شعبے کی انہیں آگاہی و تربیت کریں گے .
پڑھے لکھے نوجوانوں کو سکھایا جائے گا اداروں میں کام کرنے کے اصول تاکہ وہ مستقبل میں اپنی مہارت سے بہتر کردار ادا کرسکیں۔تقریب کے اختتام پر ڈائریکٹر اقراءیونیورسٹی نارتھ کیمپس ڈاکٹرسید علی رضا نے جنرل مینیجر عہد ہیلتھ کیئر امیمہ مزمل کے تعاون سے باہمی یادداشت پر دستخط کئے ۔ڈاکٹرسید علی رضا نے ڈاکٹر امیمہ کو شیلڈ پیش کی اور شعبہ ¿ فارمیسی کا دورہ بھی کروایا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹرسید علی رضا نے مہمانوں کا اظہار تشکرکیا اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد عمران نے سرانجام دیئے۔