بابر اعوان

حکومتی اتحاد کو این آر او کے علاوہ کچھ نہیں چاہیے، بابر اعوان

اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومتی اتحاد نے سوائے این آر او کے سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہواہے۔منگل کو ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ کے کیس کی سماعت کیلئے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی سپریم کورٹ پہنچے.

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے معیشت کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، انہوں نے مسئلہ کشمیر کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے، سوائے این آر او کے سب چیزوں کا بائیکاٹ کیا ہوا ہے۔ واضح رہے حمزہ شہباز وزیراعلی پنجاب رہیں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سماعت کچھ دیر بعد ہو گی.

جس کے لیے رہنماوں اور وکلا کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکومتی اتحاد پنجاب کے کیس میں فل بنچ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کومسترد کرچکے ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ ہم اس بنچ کے سامنے پیش نہیں ہوں گے،اور عدالت کا بائیکاٹ کریں گے۔